چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے روسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 19:43

راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے روسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے روسی ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ملکوں کےدرمیان دوطرفہ سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے اور افواج میں دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں علاقائی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔