ہزاروں بزرگ پنشنرز کو پنشنوں کی ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی

منگل 28 مارچ 2017 22:03

گوجرانوالہ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)شیخ ثروت اکرام میئر میونسپل کارپوریشن کی خصوصی ہدایات پر ہزاروں بزرگ پنشنرز کو پنشنوں کی ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی۔

(جاری ہے)

جبکہ چیف کارپوریشن آفیسر محمد تنویر خان، میونسپل آفیسر فنانس چوہدری عبدالحمید کی نگرانی میں 2100 پنشنروں کیلئے ایک سیل قائم کرکے ملازمین کے سروس ریکارڈ فارموں کی تصدیق اور زندہ ہونے کی فزیکل چیکنگ کا کام تیز کردیا گیا ہے جو آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ متاثرہ ریٹائرڈ ملازمین کو جلد پنشنوں کی ادائیگیوں کا آغاز کردیا جائیگا۔ متاثرہ پنشنروں نے میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام اور ان کے رفقاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں اورزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔