غریب بیواؤں میںجانوروں کی مفت تقسیم کامقصد انہیںمعاشی طور پرخوشحال کرنا ہے،احسن اقبال

منگل 28 مارچ 2017 22:03

گوجرانوالہ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ جانوروں کی مفت تقسیم کامقصد نہ صرف مستحق بیوہ خواتین کو باعزت ذریعہ معاش فراہم کرکے ان کو معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے بلکہ اس کااصل مقصد ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام ہے جس سے نہ صرف بیوہ خاتون بلکہ اس کے بچے بھی اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کے منصوبہ " صوبہ پنجاب میں غریب و مستحق بیوہ خواتین کی غربت کا خاتمہ بذریعہ جانوروں کی مفت تقسیم کے تحت ضلع نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جانوروں کی تقریب تقسیم نار ووال کے ڈگری کالج گرائوند میں منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس تقریب میں ایڈ یشنل سیکر ٹری لائیوسٹاک عاشق حسین ڈوگر‘ ڈ پٹی کمشنر نارووال رفاقت علی نسوانہ‘ ڈائر یکٹر لائیو سٹاک گوجر انوالہ ڈویژن ڈاکٹر غلام محمد گل‘ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک نارووال ڈاکٹر صائمہ ارم سید‘ صو بائی پارلیمانی سیکرٹری برائے باہمی امداد خواجہ محمد وسیم بٹ ‘ چیئرمین ضلع کونسل احمد اقبال‘ اسسٹنٹ کمشنر نارووال ڈاکٹر صفدر و دیگر محکمہ لائیو سٹاک کے افسران نے شر کت کی۔

ڈائر یکٹر لائیو سٹاک گوجر انوالہ ڈویژن ڈاکٹر غلام محمد گل نے بتایاکہ تحصیل نارووال کی 136 غریب و مستحق بیوہ خواتین میں جھوٹیاں اور و یہڑیاں تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :