حاجی کیمپ کو وفاقی وزارت مذہبی امور کے حوالے کیا جائے،ڈاکٹرراغب نعیمی

منگل 28 مارچ 2017 22:03

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) معروف مذہبی سکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ حاجی کیمپ کو وفاقی وزارت مذہبی امور کے حوالے کیا جائے،حج کیمپ فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والوں کیلئے بہترین تربیتی مرکز ہے جہاں حاجیوں کومناسک حج اورروضہ رسولؐ پرحاضری کے آداب سکھائے جاتے ہیں،حکومت حاجی کیمپ کی نیلامی کافیصلہ واپس لے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ حاجی کیمپ کی جگہ کونیلام کرنا عازمین کو پریشان کرنے کے مترادف ہے، حجاج کرام کی خدمت بڑی سعادت کی بات ہے،مکین گنبدی خضریٰ کے مسلما ن اپناتعلق مضبوط کرکے تمام مسائل سے نجات پاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :