پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام سپورٹس گالا

منگل 28 مارچ 2017 22:03

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام آٹھواں سالانہ سپورٹس گالا2017 منعقد ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس موقع پر طلبائو طالبات کے مابین رسہ کشی، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن ، لڈو(معذور طلبہ کیلئی)،چاٹی ریس، سپون ریس، اور میوزیکل چیئیر و دیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے۔

(جاری ہے)

تقسیم تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ روز بروز کالج میں تعلیم کے علاوہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیاں کو بھی فروغ مل رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس تیزی سے ترقی کرنے والا ادار ہ ہے جو بہترین فنانشل ایجوکیشن فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے طلبہ کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی اور ترقی سمیت مستقبل میں ان کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا کالج کا مشن اور ویژن ہے۔انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پرکالج کی سپورٹس کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :