ویٹرنری یونیورسٹی میں جشن بہا راں فیسٹیول کے سلسلے میں مختلف مقابلو ں کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 22:03

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں سپر نگ فیسٹیول 2017کے سلسلے میںگذشتہ روز کو ئز ، انوا ئر نمنٹ ماڈل، فو ڈ آرٹ ،کو کنگ اورفرسٹ ایڈ کے مقابلوں کا انعقادہوا۔کو ئز (سوا لیہ) مقا بلے میں ارقم اور فیصل(انسٹی ٹیو ٹ آ ف با ئیو کیمسٹر ی اینڈ با ئیو ٹیکنا لو جی) کی ٹیم نے پہلی، ارسلان اور وقار (ڈاکٹر ویٹر نر ی میڈیسن) کی ٹیم نے دوسری جبکہ مد ثر اور کا شف (انسٹی ٹیو ٹ آ ف فارما سوٹیکل سائنسز) کی ٹیم نے تیسری پو زیشن حاصل کی۔

انوا ئر نمنٹ ماڈل بنا نے کے مقابلے میں ردا خان اور حدیقہ (انوا ئر نمینٹل سا ئنسز) کے گرو پ نے پہلی، حرا اشفا ق اور محمدسعد (ڈی وی ایم) کے گروپ نے دوسری اور نا ئلش احمد اور عبد اللہ (ڈی وی ایم) کے گرو پ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

فو ڈ آر ٹ کے مقا بلے میں ڈاکٹر آف نیو ٹر یشن کی ٹیم نے پہلی اور کو کنگ کے مقا بلے میں ما ئیکرو با ئیو لو جی کی ٹیم نے پہلی پو زیشن حا صل کی۔

در یں اثنا سینٹر فار ایمر جنسی اینڈ میڈیکل سروسز کے طلبا و طالبات کے درمیان ہنگا می صورت حال سے نپٹنے کے حوالے سے فر سٹ ایڈ سے متعلقہ مختلف امور (امپیرڈ ابجیکٹیو،سی پی آر اور آئی بینڈیج) پر مقا بلو ں کا انعقاد ہوا جس میں( انسٹی ٹیو ٹ آ ف فارما سو ٹیکل سا ئنسز) کے ظفر ، انعم اور( با ئیو لو جیکل سائنسز) کی رمنا نے پہلی پو زیشنیں حا صل کیں۔

ریٹا ئرڈ پرو فیسر ڈاکٹر محمد اشر ف نے ڈاکٹر حفصہ زینب کے ہمراہ سوا لیہ مقا بلو ں کے جیتنے والو ں اورڈسٹرکٹ انوا ئر نمنٹ آفیسرانجم ریا ض نے ڈاکٹر سیف الر حمن کا شف کے ہمراہ انوائرنمنٹ ما ڈل کے مقا بلوں میں جیتنے والے طلبا وطا لبا ت کے در میا ن انعا می شیلڈیں تقسیم کیں جبکہ سینئر ٹیو ٹر یواس پروفیسر ڈاکٹر کامران اشر ف نے فوڈ آرٹ ، کوکنگ اور فرسٹ ایڈ کے مقا بلوں میں جیتنے والے طلبہ کے در میا ن انعا می شیلڈیں تقسیم کیں۔