کراس اوور کا پاکستان میں 20 ملین ڈالر کی ملازمتوں کا ہدف

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور گلوبل ٹیکنالوجی کمیٹی کا کامیاب ہائرنگ ٹورنامنٹ

منگل 28 مارچ 2017 21:57

کراس اوور کا پاکستان میں 20 ملین ڈالر کی ملازمتوں کا ہدف
لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے زیر اہتمام گزشتہ روزیہاںمنعقدہ پہلے قومی فری لائسنگ کنونشن میں ، جی پی ٹی آئی بی اور کراس اوور کا مشترکہ منفراد اقدام تھا جس میں 500 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا ، یہ تین انتہائی پیچیدہ اور مقابلہ جاتی مراحل پر مشتمل تھا جس کا اختتام موقع پر ملازمت کے لیئے ٹیکنیکل انٹرویو پر ہوا اور صرف ایک دن میں 50 سینئر ٹیکنیکل ٹیلنٹ (امیدواروں) کا انتخاب ، پاکستانی معیشت میں سالانہ 5 ملین ڈالر مالیتی ملازمتوں کے امکانات کی تخلیق کے ساتھ کیا گیا ۔

کراس اوور یہ نظریہ ترکی ، روس ، رومانیہ ، پولینڈ اور یوکرین میں کامیابی کے ساتھ آزما چکی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب ، محمد شہباز شریف کراس اوور کی ٹیلنٹ کی تلاش مہم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سرگرمی پاکستان کے لئے مفید ثابت ہو گی ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر ، چیئرمین پی ٹی آئی بی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ دنیا میں ٹیکنالوجی روزگار تخلیق کر رہی ہے ۔

پاکستانی انگریزی بولنے والا تیسرا اور موبائل استعمال کرنے والا نواں بڑا ملک جس کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے لہذا پاکستان کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے ویسے امکانات موجود ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کراس اوور اینڈی ٹریبا نے ایک پیغام میں کہا کہ کراس اوور لاہور تجربے کی بنیاد پر کراچی اور اسلام آباد میں 200 سینئر سافٹ ویئر آرکیٹیکٹ بھرتی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس طرح 2017 میں پاکستانی معیشت میں مزید 20 ملین ڈالر مالیتی روزگار آئے گا۔

متعلقہ عنوان :