نئے بجٹ میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ پر عمل درآمد کیا جائے گا

منگل 28 مارچ 2017 21:57

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں پچاس فیصد اضافہ پر عمل درآمد آئندہ نئے مالی سال بجٹ کے موقع پر کردیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران ایف سی کی تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ اور اسے اسلام آباد پولیس کے برابر کرنے کا اعلان کیاتھا ۔

(جاری ہے)

تاہم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے احکامات پر عمل درآمد نہ ہو سکا اور تین مہینے گزرنے کے باوجود ایف سی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہو سکا ذرائع کے مطابق پچاس فیصد اضافہ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ کے موقع پر کردیا جائے گا ۔ آئندہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایف سی کے تنخواہوں میں پہلے پچاس فیصد اور وفاقی حکومت کی جانب سے اضافہ کے اعلان کے بعد مزید اضافہ بھی کردیا جائے گا۔ تاہم تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے پر ایف سی اہلکاروں نے شدید احتجاج پر ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایف سی فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اس کے باوجود انہیں سہولیات نہیں دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :