ممکنہ قبل از وقت انتخابات، الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخوامیں تیاریاں مزید تیز

منگل 28 مارچ 2017 21:57

ممکنہ قبل از وقت انتخابات، الیکشن کمیشن کی خیبر پختونخوامیں تیاریاں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) ممکنہ قبل از وقت انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوامیں تیاریاں مزید تیز کر دی ہے ۔صوبے میں جوڈیشنل افسران اور بیوروکریسی پر مشتمل ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران کی فہرستیں بھی مکمل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبے کے ضلعی الیکشن کمشنر کی طرف سے فہرستیں مرکزی ہیڈ کوارٹر اور صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کردی ہے الیکشن کمشنر کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں قبل از وقت انتخابات کی صورت میں 9کروڑ 72لاکھ ووٹرز کی فہرستوں پر انتخابات کرائیں جائینگے ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں پولنگ سٹیشنوں کو جیو گرافکل انفارمیشن سسٹم کے تحت اپ لوڈ کرنے کاکام جاری ہے ۔ اپ ڈیٹ ووٹر فہرستوں کے مطابق ملک بھر میں اس وقت ووٹروں کی تعداد 9کروڑ 72لاکھ ہے ووٹر فہرستوں پر انتخابات کرائیں جائینگے ۔ جو 2013کے عام انتخابات کے مقابلے میں دو کروڑ گیارہ لاکھ زائد ووٹرز ہو نگے ۔ گزشتہ عام انتخابات میں کل ووٹروں کی تعداد 7کروڑ 61لاکھ تھی ۔

متعلقہ عنوان :