مریم نواز عوامی رابطہ مہم کے آغازکے سلسلے میں چار اپریل کو پشاور کادورہ کرینگی

منگل 28 مارچ 2017 21:57

مریم نواز  عوامی رابطہ مہم کے آغازکے سلسلے میں چار اپریل کو پشاور کادورہ ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزاد ی مریم نواز نے عوامی رابطہ مہم کا آغازکے سلسلے میں چار اپریل کو پشاور کادورہ کریگی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مریم نواز کا پہلا دورہ پشاور کا کریگی گورنر ہائوس پشاور میں منعقدہ تقریب میں سوشل میڈیا ٹیم اور نوجوانوں کے کنونشن سے مریم نواز خطاب بھی کریگی چار اپریل کو ممکنہ دورہ پشاور کے موقع پر سوشل میڈیا ٹیم بھی مریم نواز کی ہمراہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

جو کہ پانچ ہزار نوجوانوں کو اکٹھا کرینگے ۔ گورنر ہائوس پشاور یا پشاور کے اہم ہو ٹل میں منعقدہ تقریب اس حوالے سے منعقد کی جائیگی ۔ مریم نواز نے عملی طور پر عوام میں جانے کے لئے حکمت عملی طے کی ہے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پشاور کے علاوہ مرحلہ وار طور پر ابیٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ اورصوبے کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کرینگی ۔ مریم نواز خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجا ب کے مختلف اضلاع ، سندھ کے مختلف اضلاع اور بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ بھی کریگی ۔

متعلقہ عنوان :