نوجوان نسل کو کاروباری دنیامیں آگے لانے کیلئے چینج پاکستان کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں طلباء و طالبات نے اپنے پراجیکٹس کاروباری شخصیات کے سامنے پیش کیا جس میں شہریوں کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والے مسائل کا ٹیکنالوجی کے ذریعے خاتمہ یقینی بنایا ہے ٹیکنالوجی کے دور میں مسائل کا اس کی مددسے خاتمہ آج وقت کی ضرورت ہے ، ٹیکنالوجی کے دور میں ہم باقی دنیا سے کافی پیچھے ہیں ، ٹورازم کارپوریشن نوجوانوں کوسپورٹ کرنے کیلئے ہر وقت ساتھ دیگا،مشتاق احمد خان

منگل 28 مارچ 2017 21:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) صوبہ کی نوجوان نسل کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیںکاروباری دنیا میں اپنے قدم جمانے کیلئے چینج پاکستان کانفرنس2017 کے نام سے کانفرنس کا پشاور میں انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ سمیت دیگر شہروں سے مختلف کاروباری شخصیات ، طلباء و طالبات اور نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جمپ سٹارآرگنائزیشن کے زیراہتمام اورٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا ، خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ، خیبرپختونخوا حکومت سمیت دیگر پرائیویٹ اداروں سے تعاون منعقدہ کانفرنس کا مقصد شہروں کو درپیش مشکلات اور مسائل کو ٹیکنالوجی کے ذریعے خاتمہ یقینی بنانا تھا، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان،سٹار جمپ آرگنائزیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر خرم مجتبیٰ ، صدر جمپ سٹار پشاور محمد ارشد اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں، چینج پاکستان کانفرنس میں مختلف کمپنیوں نے اپنے پراڈکٹس اور مشکلات کے خاتمے کے حل کیلئے سٹالز لگائے تھے جس میں شہریوں کو روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا ٹیکنالوجی کے ذریعے خاتمہ کرنا تھا ، اس موقع پر جمپ سٹار آرگنائزیشن نے شہریوں کے درپیش 400 مختلف مشکلات پیش کیں جن کا ٹیکنالوجی کے ذریعے حل پیش نکالنا تھا،اس کے پہلے مرحلے میں پانچ سے سات سال میں ان مشکلات کا خاتمہ کیا جائے گا، تاہم اس موقع پر مختلف کاروباری شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے جن کے سامنے یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات نے اپنے پراجیکٹس پیش کئے جن میں شہریوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن ہو سکتا ہے تاہم ان پراجیکٹس پر تفصیلی گفتگو و بحث کے بعد کاروباری شخصیات ان پراجیکٹس کو سپانسر کرینگے جس سے یہ نوجوان اپنے پراجیکٹس کو عملی زندگی میں لاگو کرکے اپنا کاروبار چلا سکیں گے ،اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن مشتاق احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان نسل کے نت نئے مشوروں اور ٹیکنالوجی کی مددسے ان کا حل وقت کی اہم ضرورت ہے آج کی یہ کانفرنس بھی اسی مقصد کیلئے منعقد کی گئی ہے کہ ٹیکنالوجی کے دور میں جہاں ہم باقی دنیا سے کافی پیچھے ہیں اور یہاں ٹیکنالوجی کا استعمال کافی کم ہے تو اس کو روزمرہ زندگی میں لاگو کرکے اپنے مسائل کا خاتمہ کرکے زندگی آسان کی جاسکے ، ٹورازم کارپوریشن نوجوانوں کو عملی میدانوں میں قدم جمانے اور سپورٹ کرنے کیلئے ہر وقت ساتھ دیتا رہے گا، ہماری کوشش ہے کہ صوبہ میں سیاحت و ثقافت کی ترقی کیلئے نوجوان نسل آگے آئے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں صوبہ کے دیگر شہروں میں چلنے والی آن لائن ٹرانسپورٹ سروس کی طرح ویلز کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کراوئی گئی جس کے ذریعے خواتین و معمر حضرات سمیت کوئی بھی فرد گھر بیٹھے سستی اور آرام دے ٹرانسپورٹ ایک میسج یا کال پر اپنے گھر منگواسکے گا جس میں رکشہ اور موٹرسائیکل پہلے مرحلے میں متعارف کرائی گئی ہے اس کا مقصد شہریوں کو رش سے بچھنے کیلئے سستی اور جلد ٹرانسپورٹ کی سہولت دینا ہے ، اس کے علاوہ کانفرنس میں دیگر مشکلات ومسائل کے خاتمے کو ٹیکنالوجی کے ذریعے حل کرنے کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :