بہاول پور پریس کلب (رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس

پریس کلب کے لیے نئی ممبر شپ کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

منگل 28 مارچ 2017 21:46

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) بہاول پور پریس کلب (رجسٹرڈ) کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر جنید نذیر ناز کی صدارت میں منعقد ہوا ۔۔اجلاس میں سینئر نائب صدر میاں عزیز الدین ، جوائٹ سیکرٹری راشد ہاشمی ،فنانس سیکرٹری راحیل طاہر،آفس سیکرٹری امجد اعوان ممبر مجلس عاملہ نصیر احمد ناصر،چوہدری سلیم، علائو الدین ،رانا عرفان ،خرم شہزاد،خالد چوہدری ،آصف کبیر،راجہ شفقت الرحمن، سابق جنرل سیکرٹری عرفان جوئیہ ،سابق سینئر نائب صدر محمد اکرم ناصر سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پریس کلب کے لیے نئی ممبر شپ کے لیے درخواستیں طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق پریس کلب کی ممبر شپ کے لیے امیدوار یکم اپریل تا 15 اپریل تک درخواستیںمنیجر پریس کلب محمد ناصر کو جمع کرواسکتے ہیں اس کے لیے ممبر شپ فارم کی فیس مبلغ 100 روپے دیکر فارم وصول کیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صد پریس کلب جنید نذیر ناز نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو برئوے کار لایا جائے گا اور پریس کلب کو صحافتی و ادبی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لیے پریس کلب میں لائبریری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جونئیر صحافیوں کے لیے ٹریننگ ورکشاپس بھی منعقد کرائی جا ئے گی انہوں نی30 اپریل کو پریس کلب میں صحافت ایوارڈ کے نام سے ایک تقریب منعد کی جائے گی اور ہر ماہ بہترین رپورٹر ،ایڈیٹر ،کیمرہ مین ،کالم نویس،مضمون نویس کے ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے اس کے علاوہ وفات پاجانے والے صحافیوں کے خدمات کے حوالے سے تعذیتی ریفرنس منعقد کیے جائے جن میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیس کیا جائے گا اجلاس کے آخر میں گزشتہ روز وفات پانے والے سینئر صحافی کنول بخاری مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی