بہاولپور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سنیٹر سراج الحق 31 مارچ کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کر ینگے

منگل 28 مارچ 2017 21:46

بہاولپور : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سنیٹر سراج الحق 31 مارچ کو ..
ْ بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر و سنیٹر سراج الحق 31 مارچ کو ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کر ینگے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی میڈیا کو خصوصی دعوت نامے جاری کر دیئے گئے جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے جماعت اسلامی نے خصوصی انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی جماعت اسلامی کے میڈیا سیل کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ سنیٹر سراج الحق جلسہ عام میں بہاول پور صوبہ بحالی ،چولستان کی پسماندگی اور چولستانیوں کے حقوق کی بحالی کے لیے خصوصی مہم کا اعلان کریں گے اس کے علاوہ جسلسہ عام کے بعد سراج الحق جامع احیاء العلوم کے طلبہ کی دستار بندی کریں گے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سراج الحق کے دورہ بہاول پور کے دوران مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیر العظیم ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات فاروق چوہان ،پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر ،صوبائی نائب امیر عزیز لطیف،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب شیخ عثمان فاروق،مرکزی چیئر مین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش بھی ہو نگے