انٹر اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدم مستحکم

یورو کی قیمت فروخت کم ، برطانوی پائونڈ کی قیمت برقرار رہی

منگل 28 مارچ 2017 21:46

انٹر اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدم مستحکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) انٹربینک مارکیٹ اورمقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیںاستحکام رہا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ ڈالرکی قیمت خرید104.83روپے اورقیمت فروخت104.88روپے پربرقراررہی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید106.30روپے اورقیمت فروخت106.50روپے پرمستحکم دیکھی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قدرمیں15پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید114.75روپے سے کم ہوکر114.60روپے اور قیمت فروخت116.25روپے سے کم ہو کر116.10روپے پرآگئی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید132.70روپے اور قیمت فروخت134.20روپے پربرقراررہی۔#

متعلقہ عنوان :