سرکاری ڈیوٹیز/ ٹیکس کی وصولی کے لیے سہولت

منگل 28 مارچ 2017 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سرکاری ڈیوٹیز / ٹیکس کی وصولی میں سہولت دینے کے لیے این آئی ایف ٹی کو جمعہ 31 مارچ 2017ء کو شام پانچ بجے کلیئرنگ کی خصوصی سہولت دینے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

چنانچہ بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اپنی متعلق برانچیں جمعہ 31 مارچ 2017ء کو اٴْس وقت تک کے لیے کھلی رکھیں جب تک سرکاری لین دین کے لیے خصوصی کلیئرنگ میں سہولت دینے کی ضرورت ہو۔