فیصل بینک نے بیلجیئم کی ذاتی حفظان صحت کی بہترین کمپنی اونٹیکس سے اشتراک کرلیا

پاکستان بھر میں اونٹیکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو حکمت عملی کی فراہمی کے سلسلے اور مالی انتظامات میں معاونت کی جائے گی

منگل 28 مارچ 2017 21:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک فیصل بینک نے بیلجیئم کی ذاتی حفظان صحت کی بہترین کمپنی اونٹیکس(Ontex) پاکستان پرائیویٹ لمیٹیڈ سے اشتراک کیا ہے۔ اس شراکت داری کے تحت پاکستان بھر میں اونٹیکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو حکمت عملی کی فراہمی کے سلسلے اور مالی انتظامات میں معاونت کی جائے گی۔

یہ اسٹریٹیجک معاہدہ دونوں تنظیموں کیلئے ایک بہترین قدم ہے جہاں وہ پاکستان میں کاروبار کی توسیع اور ترقی کیلئے مل کر کام کرتے ہوئے فنانسنگ کے جدیدطریقے فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اونٹیکس کے ڈسٹری بیوٹرز کو سہولیات بھی فراہم کرتے رہیں گے۔اس شراکت پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل بینک کے ریٹیل بینکنگ کے سربراہ فواد فرخ نے کہا کہ فیصل بینک اپنی سپلائی چین فنانسنگ کے انتظامات کے ذریعے ٹریڈ فنانس اور سروسز میںخصوصی سلوشنز کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے وسیع دائرہ کار کے ساتھ تجارتی پلان کی گہرائی اور وسعت نے ہمیں ملک بھر میں موجود ہمارے کلائنٹس کی بدلتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک منفرد مقام پرلا کھڑا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ اونٹیکس کے ساتھ تدبیرانہ معاہدے میں شامل ہونے سے فیصل بینک ڈسٹری بیوٹرز کو مؤثر تجارتی پلان پیش کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں کاروباری شراکت داروں کے مابین مضبوط تر تعلقات پیدا کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اونٹیکس پاکستان کے جنرل منیجر ہارون راشد نے کہا کہ پاکستان کے صف اول کے بینکوں میں سے ایک کے ساتھ اس معاہدے کا حصہ بننا ہمارے لیے نہایت خوشی کی بات ہے جو ہمیں اور ہمارے کاروباری شراکت داروں/ڈسٹری بیوٹرز کو آنے والے سالوں میں تیز رفتارکاروباری ترقی میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے بہر صورت جیت کی صورتحال پیدا کرنے کے لیے فیصل بینک کے ساتھ شراکت داری کرنے پر مسرور ہیں۔ اس موقع پر اونٹیکس مینا (Ontex MENA) کے جنرل منیجر ۶zg․r Akyildiz بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :