فیصل آباد: عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی بازیاب کرواکے ماں کے حوالے کردی

منگل 28 مارچ 2017 21:43

فیصل آباد: عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی بازیاب کرواکے ماں کے حوالے کردی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی ماں کے حوالے کردی‘ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 387 گ ب کی رہائشی سونیا یوسف ولد محمد یوسف نے رٹ پٹیشن دائر کی کہ اس کے شوہر محمد جو کہ چک نمبر 265 ر ب ناگ والا کے رہائشی نے میری ڈیڑھ سالہ بیٹی رمشا کو اپنے پاس رکھا ہواہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج مرزا شاہد بیگ کے حکم پر تھانہ ڈجکوٹ کے اے ایس آئی امانت علی نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرواکر عدالت میں پیش کردیا عدالت نے بچی ماں کے حوالے کردی