فیصل آباد:جماعت اسلامی کا پولیس کی ملی بھگت سے شہر بھرمیںکھلنے والے بدکاری کے اڈوںکی بڑھتی ہوئی تعداد پرگہری تشویش کااظہار

منگل 28 مارچ 2017 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرسردارظفرحسین خان ایڈووکیٹ نے پولیس کی ملی بھگت سے شہر بھرمیںکھلنے والے بدکاری کے اڈوںکی بڑھتی ہوئی تعداد پرگہری تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان اڈوںکی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی اور اخلاقی پستیوں کاشکار ہو رہی ہے۔ چند ٹکوں کی خاطر معاشرے اور انتظامیہ میں موجود کالی بھیڑیں نوجوان نسل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں جن کی سرکوبی کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ،اگر کسی کی گرفتاری بھی ڈال دی جاتی ہے تو کیس میں ایسی دفعات لگائی جاتی ہیں کہ اگلے ہی دن ملزمان کی ضمانت ہو جاتی ہے جو پھر دوبارہ دھندا شروع کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ منظم سازش کے تحت وطن عزیز میں فحاشی اور بے حیائی کے یہودی ایجنڈے کو فروغ دے کر نوجوان نسل میںبے راہ روی پھیلا کر اسے گمراہی کے راستے پر گامزن کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بدکاری کے اڈوںکی وجہ سے شہری شریف شدیدپریشانی کاشکارہورہے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا ہے کہ فوری طور پرایک بڑاآپریشن کرکے ان اڈوںکوختم کروانے کے لیے اپناکرداراداکرے اورمحکمہ میں چھپی ہوئی ان کالی بھیڑوںکی بھی سرکوبی کی جائے جوان اڈوںکی سرپرستی کررہے ہیںورنہ جماعت اسلامی کے کارکن بزور بازو ان اڈوں کو ختم کرائیں گی

متعلقہ عنوان :