فیصل آباد:شہر اور گردونواح میںٹریفک کے مختلف حادثات ، معمر خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی

منگل 28 مارچ 2017 21:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) شہر اور گردونواح میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں ایک معمر خاتون جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردئیے گئے‘ آن لائن کے مطابق سمندری روڈ کی رہائشی 80 خورشیداں بی بی گزشتہ روز سڑک کراس کر رہی تھی کہ سامنے سے آنے والے تیز رفتار نامعلوم بس نے ٹکر ماردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئیں جنہیں سول ہسپتال متنقل کیا گیا لیکن وہ رستے میں ہی دم توڑ گئیں ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

دیگر واقعات میں چک نمبر 221 ر ب کے رہائشی 22 سالہ اظہر‘ جی ٹی ایس چوک میں 30سالہ نامعلوم عورت‘ جناح کالونی کے رہائشی 26 سالہ عبدالحمید اور محلہ چباں کے رہائشی 25 محمد اکرم ٹریفک حادثات میں شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :