ڈیرہ مراد جمالی: ریئس محمد رمضان مگسی کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت ن لیگ سیجے یو آئی میں شمولیت

منگل 28 مارچ 2017 21:40

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) تحصیل تمبو کے علاقے باباکوٹ میں ریئس محمد رمضان مگسی سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن ڈپٹی سینٹ چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد صوبائی رہنما میر نظام الدین لہڑی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالله جتک میرنظام الدین لہڑی امیر باباکوٹ مولانا در محمد پندرانی ضیاء الدین لہڑی تمبو کے امیر ڈاکڑ عبدالوھاب رند نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام عوامی مسائل کے حل پر مکمل یقین رکھتی ہے کرپشن لوٹ سے جے یو آئی کے قائدین کے ہاتھ صاف ہیں لیکن ملک کی دیگر سیاسی سرے محل اور پانامالیکس جیسے کرپشن کے میگا کیسوں میں ملوث ہیں عوام کے نام پر ملنے والا پیسہ کرپشن لوٹ مار کی نظر کیا جا رہا ہے عوام دھوکہ دہی کی سیاست کرنے والوں کو پہچان چکے ہیں انہوں نے کہاکہ ریئس محمد رمضان مگسی کا اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن ڈپٹی سینٹ چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد صوبائی رہنما میر نظام الدین لہڑی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان خوش آئند اقدام ہے جن کی شمولیت سے جے یو آئی نصیرآباد میں مزید مضبوط اور مستحکم ہو گی شمولیت اختیار کرنے والوں کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اس موقع پر ریئس محمد رمضان مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2013کے انتخابات میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کا مکمل ساتھ دیا تھا لیکن چار سال گزرنے کے باوجود تحصیل باباکوٹ کو نظر انداز کیا گیا ہے علاقہ بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور کہاکہ جے یو آئی کی صد سالہ کانفرنس میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں گے صد سالہ کانفرنس عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کے خلاف ریفریڈم ثابت ہو گا

متعلقہ عنوان :