بلیو ایریا فائرنگ کیس میں ملزم سکندر کے خلاف فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر

پراسیکیوٹرکی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ نہ سنایا جاسکا

منگل 28 مارچ 2017 21:35

بلیو ایریا فائرنگ کیس میں ملزم سکندر کے خلاف فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) بلیو ایریا فائرنگ کیس میں ملزم سکندر کے خلاف فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کر دیا گیا۔ پراسیکیوٹرکی عدم دستیابی کے باعث فیصلہ نہ سنایا جاسکا ۔ تفصیلات کے مطابق بلیو ایریا میں فائرنگ کیس کے ملزم سکندر کے خلاف انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فیصلہ ایک مرتبہ پھر موخر کو دیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ پراسیکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث موخر کیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سماعت مکمل ہونے پر گزشتہ سال فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔واضح رہے کہ ملزم سکندر نے اگست دوہزار تیرہ میں بلیو ایریا میں بیوی بچوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے خوف پھیلایا تھا۔ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔( مہر علی خان)

متعلقہ عنوان :