جڑواں شہروں میں گاڑیا ں چوری کرنے والا گروہ ضلعی عدالت نے شناخت کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

منگل 28 مارچ 2017 21:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) جڑواں شہروں سے گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کو شناخت پریڈ کیلئے ضلع عدالت اسلام آباد نے جوڈیشنل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ بہارہ کہو پولیس کی جانب سے کار چوروں فیض محمد، عبدالقیوم، یحییٰ خان اور نجیب اللہ کو جوڈیشنل مجسٹریٹ سہیل تھیم کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف راولپنڈی میں کار چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں، لہذا ان کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، فاضل جج نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے چاروں کار چوروں کو شناخت پریڈ کیلئے چودہ روزہ جوڈیشنل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ وقار)

متعلقہ عنوان :