وزیراعظم نواز شریف نے چینی کارپوریشنز سربراہوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیدی

پاکستان تسلسل سے لبرلائزیشن ، ڈی ریگولیشن اور نجکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے،اقتصادی منظر نامہ چار سال میں یکسر تبدیل ہوگیا ہے ، میاں نواز شریف

منگل 28 مارچ 2017 21:07

وزیراعظم نواز شریف نے چینی کارپوریشنز سربراہوں کو سرمایہ کاری کی دعوت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء) وزیراعظم نوار شریف نے چینی کارپوریشنز کے سربراہوں کو سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تسلسل سے لبرلائزیشن ، ڈی ریگولیشن اور نجکاری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گزشتہ چار سال میں یکسر تبدیل ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف سے چینی کارپوریشنز کے سربراہوں کے وفد نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے چینی کارپوریشنز کے سربراہوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دن سے معیشت کی بحالی توانائی بحران اور سلامتی صورتحال پر توجہ دی یہی وجہ ہے کہ پاکستان کا اقتصادی منظر نامہ گزشتہ چار سال میں بالکل تبدیل ہوگیا ہے اور پاکستان کی معاشی کامیابیوں کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے سرمایہ کار پالیسی اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں سرمایہ کاروں کو ہر قسم کی سہولیات اور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے پاکستان میں سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے اورمنافع لے جانے کی آزادی ہے انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے پاک چین راہداری منصوبہ اور اقتصادی تعاون اس کی عمدہ مثال ہے محل وقوع کے باعث پاکستان ایشیا کو تجاتری توانائی اور ٹرانسپورٹ کی راہداری بھی فراہم کررہا ہے پاکستان چین کا تعاون نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ خطے کیلئے خوشحالی کا باعث ہے چینی کارپوریشنز کے سربراہوں نے پاکستان میں تجارتی تعلقات بڑھانے کا عزم کیا ہے اور سرمایہ کاری کے لئے پاکستان کو موزوں قرار دیا ہے