بلوچستان میں تمام سرکاری ملازمین کو پلاٹ کے حصول کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،صوبائی سیکرٹری خزانہ اکبر حسین درانی

منگل 28 مارچ 2017 21:07

بلوچستان میں تمام سرکاری ملازمین کو پلاٹ کے حصول کیلئے اقدامات اٹھائے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) صوبائی سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ گوادر میں سرکاری ملازمین کی رہائشی اسکیم کے لئے تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی اور بلوچستان میں تمام سرکاری ملازمین کو پلاٹ کے حصول کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان میں صوبائی ملازمین ہاؤسنگ اسکیم کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکریٹری ایس اینڈ جی اے ڈی بلال احمد جمالی، سیکریٹری فشریز ارشد حسین بگٹی، ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ، بلوچستان سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر امیزحمزہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے جس میں ملازمین کو فارم کی فراہمی کے لئے مسلم کمرشل بینک کی خدمات حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل احمد بلوچ نے ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :