سابق آرمی چیف کا اتحاد ی فوج کی سربراہی کا فیصلہ ،حکومت نے مناسب سمجھا تو معاملہ پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے،سینیٹر نہال ہاشمی

منگل 28 مارچ 2017 21:00

سابق آرمی چیف کا اتحاد ی فوج کی سربراہی کا فیصلہ ،حکومت نے مناسب سمجھا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف راحیل شریف کی 38 ممالک کے اتحاد ی فوج کی سربراہی کا فیصلہ کرنا حکومت کا اختیار ہے، اگر حکومت مناسب سمجھے گی تو معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اس سے قبل بھی انگلستان اور دیگر ممالک میں فوج کی تربیت کے لئے جاتی رہی ہے جس کی کبھی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی۔

حرمین الشریفین کا تحفظ ہمارا اصولی فیصلہ ہے، ہمارے فوجی سعودی عرب میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس کی بھی کبھی پارلیمنٹ سے منظوری نہیں لی گئی۔ ماضی میں یمن کے حوالے سے جو قرارداد پاس کی گئی اس پر آج بھی قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 38 ممالک کا فوجی اتحاد کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف ہے، سابق آرمی چیف دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، ان کی بطور سربراہ تعیناتی پاکستان کیلئے اعزاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :