انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام خادم اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ہے،لبنیٰ ریحان پیرزادہ

منگل 28 مارچ 2017 20:53

انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام خادم اعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور خادم اعٰلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب نے خواتین کو با اختیار بنانے انکے حقوق کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے جامع اقدامات کئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میں ملتان میں بننے والا انسداد تشدد مرکز برائے خواتین دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا مرکز ہے جس میں تشدد کا شکار خواتین کو ایک چھت تلے تمام سہولیا ت فراہم کی جائیں گی۔

اس مرکز میں تشدد کا شکار خواتین کو پولیس، سرکاری وکیل ، فرانزک جائزہ، نفسیاتی علاج اور رہائش کی سہولتیں حاصل ہوگی۔ اسکے علاوہ اس مرکز میں جج اور عدالت کی سہولت بھی موجود ہوگی۔ ایسی خواتین جن کے ساتھ تشدد ہو تیزاب پھینکا جائے یا زیادتی ہو یہ تمام معاملات ایک چھت کے نیچے حل ہونگے اور اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ان اقدامات کی بدولت خواتین میں خود اعتمادی پیدا ہوگی اور وہ ملکی ترقی میں اپنا بہتر کردار ادا کرسکے گی۔

متعلقہ عنوان :