’’2025میں پاکستان ریلویز کیسا ہوگا، اسکی سٹریٹیجک پلاننگ کابنیادی ڈھانچہ کیاہو‘‘ایشیائی ترقیاتی بنک کے چار رکنی مشن کا ریلویز ہیڈکوارٹرز کا دورہ

مشاورتی سیشن میں ریلویز کی طرف سے مختلف شعبوں کے آپریشنل معاملات ، پسنجر، فریٹ ، انفراسٹرکچر، فنانس سمیت مختلف پہلوئوں پر متعلقہ شعبہ جات کے سینئر افسران نے اپنی آراء کا اظہارکیا

منگل 28 مارچ 2017 20:53

’’2025میں پاکستان ریلویز کیسا ہوگا، اسکی سٹریٹیجک پلاننگ کابنیادی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) ’’2025میں پاکستان ریلویز کیسا ہوگا، اس کی سٹریٹیجک پلاننگ کابنیادی ڈھانچہ کیاہو۔‘‘ایشیائی ترقیاتی بنک کے چار رکنی مشن نے ٹرانسپورٹ سپیشلسٹ مشن لیڈر’’تاکیشی فوکیاما‘‘کی قیادت میں ریلویز ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کا دورہ کیا اورایڈیشنل جنرل منیجرہمایوںرشید کی صدارت میں ٹیکنیکل کمیٹی سے مشاورتی سیشن ہوا ۔

مشاورتی سیشن میں ریلویز کی طرف سے مختلف شعبوں کے آپریشنل معاملات ، پسنجر، فریٹ ، انفراسٹرکچر، فنانس سمیت مختلف پہلوئوں پر متعلقہ شعبہ جات کے سینئر افسران نے اپنی آراء کا اظہارکیا۔ ایشیائی ترقیاتی بنک مشن وفد نے پاکستان ریلویز میں ہونے والی اصلاحات ، ریلوے سے متعلق بہتری اور اقدامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

بعدازاںایشیائی ترقیاتی بنک کے نمائندہ وفد نے چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدجاوید انور کے دفتر میں ان سے ملاقات کی ۔

چیف ایگزیکٹوآفیسرنے ریلوے کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بنک کے نمائندوں کوریلوے میں سرمایہ کاری کی پیشکش اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔مشاورتی سیشن کااگلادورسات روز بعد ہوگا۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسر محمدجاویدانور، ممبرفنانس غلام مصطفی ، ایڈیشنل جنرل منیجرہمایوںرشید، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل انصربلا، سی پیک ٹیم لیڈر محمداشفاق خٹک ، ڈائریکٹرجنرل پلاننگ مظہر علی شاہ سمیت ریلوے کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :