پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکے کے خلاف کریک ڈائون،گٹکے کی سپلائی لانے والوں کو انتباہ جاری کر دیا گیا

گٹکا سپلائی کرنے پر ایف آئی آر اور سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا،فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی شہر بھر میں 69پان شاپس کی چیکنگ،کہیں بھی گٹکا کی موجودگی نا پائی گئی‘ڈائریکٹر آپریشنزرافیعہ حیدر ناقص اشیاء کے خلاف کریک ڈائون، فضل بینکوئیٹ ہال ، این ایس پیزا، اچھا فالودہ شاپ کو جرمانے

منگل 28 مارچ 2017 20:53

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گٹکے کے خلاف کریک ڈائون،گٹکے کی سپلائی لانے والوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے کلمہ چوک میں ڈائیوٹرمینل کینٹین کو ایکسپائرڈ ملتانی حلوہ،ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے، گندے ایگزاسٹ فین اور کھلے کوڑا دانوں کی وجہ سے 25ہزار، ریلوے اسٹیشن پر زمیندار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ کو 10ہزار، زمیندار پان شاپ کو ایکسپائرڈ ڈرنکس اور فوڈ لائسنس نہ ہونے کی وجہ سے 2ہزار، علامہ اقبال روڈ پر صوفی جی بیکرز کو 5ہزا ر،پاکیزہ ریسٹورنٹ کو 7ہزار، حاجی پان شاپ کو 1500روپے جرمانہ اور ایکسپائرڈ ڈرنکس مواقع پر تلف کر دیں۔

بھوبتیاں چوک میں گورمے واٹر پلانٹ اور ویلینشیا ٹائون میں ایکوا سعد واٹر پلانٹ،اومیوز واٹر پلانٹ اور السوارواٹر پلانٹ کو پانی کے سیمپلز فیل پر پروڈکشن روک دی۔

(جاری ہے)

ٹولنٹن مارکیٹ میں رحمان پولٹری شاپ کودوکان میں سکریپ کی عدم موجودگی ، مرغیوں کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے پر 5ہزار ، فتح گڑھ میں نیو بٹ سویٹس اینڈ بیکرز اور حافظ سویٹس کو 2500روپے فی کس جرمانہ ، رحمان پورہ میں حاجی ریاض نان شاپ کو نان میں سے زخموں پہ لگانے والا سنی پلاسٹ نکلنے اور اشیاء خوردونوش کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرموں کا استعمال کرنے پر سربمہر جبکہ اقبال ٹائون میں ریاست نان شاپ کو 4ہزار روپے جرمانہ،خیبر بلاک میں زی زنگر شاپ کو 5ہزار ،محمود قصوری روڈ پر ایکس ٹوکیفی(X2 Cafe)کو 15ہزار،گڑھی شاہو میں خلیفہ بلوچی سجی ریسٹورنٹ کو 5ہزار،فیروز پور روڈ پرویلی فوڈزکو 10ہزار ،روپے جرمانہ کیا۔

مزید کاروائیوں میں ملک برگر پوائنٹ،بابے دا ڈھابہ ، رشید بیکرز اینڈ برگر پوائنٹ،رشید بیکرز (پروڈکشن یونٹ)،بابر فاسٹ فوڈ ،حاجی فضل ملک شاپ،لکی 4جوس کارنر اور بلال نان شاپ، راجہ جی بلوچی سجی، علی شیر ہوٹل،ٹوپسی شوارمااوربابا فرید کیٹرنگ سروسز، کریس فوڈز ، متوکل سوپر سٹور، ایم شریف اینڈ سنزفوڈ پوائنٹ،مہر بابا ریسٹورنٹ،لبھا ہوٹل،حافظ سویٹس اینڈ جنرل سٹور،استاد جی پان شاپ، عتیق سٹور،بوبی پان شاپ اورگوگا پان شاپ، واہگہ ٹائون میں نیو شہاب ہوٹل،طارق ہوٹل،مغل ہوٹل،نقیبی نان شاپ، ارسلان سٹور،بلا پان شاپ،ملک پان شاپ، میاں پان شاپ اور کبیر پان شاپ، فائن آئس کریم قلفہ اینڈ قلفی ، کو بہتری اور لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :