اسلام آباد ،باپ نے غیرت کے نام پر 15سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا

منگل 28 مارچ 2017 20:53

اسلام آباد ،باپ نے غیرت کے نام پر 15سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) اسلام آباد میں باپ نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر پندرہ سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کا واقعہ منگل کو اسلام آباد کے تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیش آیا جہاں اعجاز نامی ملزم نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی عروج کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ،دل خراش واردات کے بعد ملزم نے خود پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے کارروائی شروع کردی ہے جبکہ مقتولہ عروج کا پمز اسپتال میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :