وفاقی حکومت کی جانب سے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نیا سیکٹر تعمیر کرنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 19:21

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) وفاقی حکومت کی جانب سے سی ڈی اے کو اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کیلئے نیا سیکٹر تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سمندر پاکستانیوں کیلئے خصوصی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے وفاقی دارلحکومت کی دیکھ بھال کے ادار سی ڈی اے کو ہدایت کی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے شہر میں نیا سیکٹر تعمیر کیا جائے۔ نئے سیکٹر کی تعمیر کیلئے سی ڈی اے کو 15 روز کے اندر سروے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :