آصف علی زرداری نے ابتدائی طور پر نئی سیاسی صف بندی ، حکمت عملی مرتب کر لی ،پانامہ فیصلے کے بعد حتمی شکل دیکر منظر عام پر لایا جائیگا
پارٹی کے سرکردہ رہنمائوں کو بھی اعتماد میں لیا گیا،ذوالفقاربھٹو کی برسی کے بعد پی پی قیادت پنجاب کو مرکز بنا کر سیاسی بساط بچھائے گی میری ، بلاول بھٹو کی سیاسی حالات پر نظر ،جائزہ لیکر ہی سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں ،کچھ دن انتظار کریں ‘ سربراہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز پیپلز پارٹی نے (ق) کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کر دی ،مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما کامل علی آغا کی تصدیق ‘ نجی ٹی وی
منگل 28 مارچ 2017 20:45
(جاری ہے)
آصف زرداری نے سیاسی صف بندی کے لیے مختلف رہنمائوں کو سیاسی رابطوں کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی رہنما تنظیمی تیاری کرلیں۔ آصف علی زرداری نے آئندہ ماہ سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار اپریل سے راولپنڈی کے جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کرینگے جس کے بعد پورے پنجاب میں جلسے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مفاہمت کا دور ختم ہوچکا مخالفین کو بتائیں گے کہ الیکشن کیسے لڑا جاتا ہے۔ میری اور بلاول بھٹو کی سیاسی حالات پر نظر ہے اور حالات کا جائزہ لے کر ہی سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں تاہم اپنی سیاسی حکمت عملی پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ظاہر کریں گے تاکہ مخالفین کا کوئی بھی حربہ نہ چلے۔ہمارے پاس کرنے کو بہت کچھ ہے لیکن کچھ دن انتظار کریں جب میدان سجے گا تو مخالفین کو منہ توڑ جواب ملے گا۔سابق صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ وزیراعظم پیپلز پارٹی کا ہوگا اور وہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ۔علاوہ ازیں ایک نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ق) کو انتخابی اتحاد کی پیشکش کر دی ۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات کے لئے انتخابی الائنس بنانا چاہتی ہے اور اسی تناظر میں(ق) کو انتخابی اتحاد کی پیشکش بھی کی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما کامل علی آغا نے تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ پیشکش کا پارٹی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.