عمان ایئر اور لفتھانسا کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ

منگل 28 مارچ 2017 20:35

عمان ایئر اور لفتھانسا کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) سلطنت عمان کی قو می ایئرلائن عمان ایئر نے یورپ اور شمالی امریکہ میں اپنے نیٹ ورک کو توسیع دینے کی غرض سے لفتھانسا ایئرلائن سے شراکت داری کے لیے معاہدہ کر لیا۔ اس بات کا اعلان عمان ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاول گریگورویچ کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کیا گیا۔ اس شراکت داری معاہدے کے تحت عمان ایئر یورپ اور شمالی امریکہ کے 59مختلف مقامات تک اپنے صارفین کے لیے فرینکفرٹ اور میونخ سے لفتھانسا ایئرلائن کے ذریعے سفری سہولیات فراہم کرسکے گا۔

معاہدے سے متعلق پاول گریگورویچ کا کہنا تھا کہ معاہدے پر عملدر آمد 26 مارچ 2017ء سے شروع کردیا گیا ہے جبکہ اسی معاہدے کے تحت لفتھانساایئرلائن کے مسافر کوڈ شیئر کے ذریعے فریکنفرٹ اور میونخ سے مسقط کے لیے عمان ایئر کی بہترین سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سی ای او عمان ایئر نے بتایا کہ معاہدے کے مطابق عمان ایئر فرینکفرٹ اور میونخ میں لفتھانسا کے زیر انتظام ٹرمینلز استعمال کرے گا جبکہ فرنیکفرٹ سے یورپ اور شمالی امریکہ کا سفر تین گھنٹے میں طے کرے گا، جبکہ فرینکفرٹ سے مسقط کے لیے نئے طیارے بوئنگ 787 ڈریم لائنر استعمال کرے گا، پاوئل گریگوروویچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لفتھانساکے ساتھ ہماری شراکت داری کا فائدہ نہ صرف دونوں ممالک کے صارفین کو ہوگا بلکہ اس نئے معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور ٹورازم کو فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :