ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین سمیت دیگر ججز کی ڈسٹرکٹ بار آمد، نو منتخب کابینہ کو مبارکباد

منگل 28 مارچ 2017 20:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین سمیت دیگر ججز نے ڈسٹرکٹ بار آ کر نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صلاح الدین، ایڈیشنل سیشن جج امجد حسین اور دیگر ججز ڈسٹرکٹ بار ہری پور آئے اور انہوں نے نو منتخب کابینہ صدر ملک اسدالله ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری شاہد محبوب ایڈووکیٹ، نائب صدر ملک نوید ایڈووکیٹ، جائنٹ سیکرٹری ساجد علی ایڈووکیٹ، لائبریری سیکرٹری وقاص احمد ایڈووکیٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے انصاف کی فراہمی اور وکلاء کے مسائل حل کرنے کے حوالہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر سابق صدر بار خورشید اظہر ایڈووکیٹ، سابق جنرل سیکرٹری راجہ یاسر ایاز کیانی ایڈووکیٹ اور صدف سردار ایڈووکیٹ کے علاوہ وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔