خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1942.71 فٹ ہو گئی، راولپنڈی/اسلام آباد کو پانی کی فراہمی جاری

منگل 28 مارچ 2017 20:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) خانپور ڈیم میں پانی کی سطح 1942.71 فٹ ہو گئی، راولپنڈی اور اسلام آباد کو 60 کیوسک پانی کی فراہمی جاری ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خانپور ڈیم میں پانی کا لیول 1942.71 فٹ ہو گیا ہے، ڈیم میں پانی کی آمد 77.90 جبکہ اخراج 189.18 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خانپور ڈیم ذرائع کے مطابق خانپور ڈیم سے راولپنڈی اور اسلام آباد کو 60 کیوسک پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :