ضلعی مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندوں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، صدر ڈسٹرکٹ بار ہری پور

منگل 28 مارچ 2017 20:35

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ بار ہری پور کے صدر ملک اسدالله ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ضلع ہری پور کے مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی نمائندوں سے بھرپور تعاون کیا جائے گا، کسی بھی مسئلہ کی صورت میں انہیں بھرپور قانونی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ بار اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ وہ منگل کو مبارکباد دینے کیلئے آنے والے سٹی ناظمین کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں سٹی ناظمین عبدالصبور یوسفی، فیصل خان ایڈووکیٹ، ضیاء الرحمن، وحید خان، عظیم خان، لیاقت حیات، فیصل تُرک، گلناز رشید ایڈووکیٹ اور دیگر شامل تھے۔ ناظمین نے ڈسٹرکٹ بار ہری پور کی نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے ہری پور شہر کے مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام تنظیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، اُمید کرتے ہیں کہ یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نو منتخب صدر ملک اسدالله ایڈووکیٹ کا بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر منتخب ہونا ان کی وکلاء کیلئے کی گئی انتھک محنتوں اور قائدانہ صلاحیتو ں کا ثمر ہے جس پر وہ مبارکباد کے ساتھ ساتھ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :