شجر کاری سے ملتان شہر کے حسن کو چار چاند لگائیں گے،نادرچٹھہ

منگل 28 مارچ 2017 20:30

شجر کاری سے ملتان شہر کے حسن کو چار چاند لگائیں گے،نادرچٹھہ
ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے کے ساتھ خوبصورتی کا باعث بھی بنتے ہیں شجر کاری سے ملتان شہر کے حسن کو چار چاند لگائیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق آلودگی سے پاک سرسبز و شاداب ماحول کے لئے تمام وسائل استعمال میں لارہے ہیں۔ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اس بات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کہ لگائے جانے والے پودوں اور درختوں کی دیکھ کی جائے تاکہ ہماری محنت رنگ لائے اور سرسبز و شاداب ملتان کا خواب پورا ہوسکے۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر فاروق ڈوگر نے گورنمنٹ ڈگری کالج چونگی نمبر6میں ایک ہزار مختلف اقسام کے پودے تقسیم کئے اور باقاعدہ پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ایم این اے اور مسلم لیگی رہنما شیخ طارق رشید اورملک انور علی و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر فاروق ڈوگر نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ ہمارے ماحول میں گرمی کی شدت کم ہو۔

شیخ طارق رشید نے کہا کہ ہماری مشترکہ کاوشوں کی بدولت ہمارا شہر سرسبز و شاداب بن سکتا ہے ہر شہری جوش و جذبے سے پودے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ درخت لگانا اور ماحول کوصاف ستھرا رکھنا ہمارے فرائض میں شامل ہے۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر فاروق ڈوگر نے گورنمنٹ ڈگری کالج چونگی نمبر6میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیاجبکہ اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :