پٹرولنگ ہائی وے پولیس میں کانسٹیبلزکی بھرتی کیلئے دوڑ میں1206امیدواروں نے حصہ لیا

منگل 28 مارچ 2017 20:30

ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ملتان پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس میں کانسٹیبلزکی بھرتی کے حوالے سے ہونے والی دوڑ دوسرے روز بھی جاری رہی ۔دوڑمیں 41خواتین سمیت کل 1206 امیدواروں نے حصہ لیا۔ دوڑکے لئے 1.6کلومیٹرکاٹریک بنایاگیاتھاجوکہ میل امیدواروں نے سات منٹ میں جبکہ خواتین امیدواروں نے دس منٹ میں طے کرنا تھا۔

(جاری ہے)

دوڑکے دوران کئی مرد امیدوار جبکہ دوخواتین مقررہ منزل پرپہنچنے سے پہلے ہی ہمت ہارکرگرپڑے جبکہ دوسری جانب اس موقع پرکامیاب امیدوار ریس کی مقررہ منزل عبور کرنے پرخوش نظرآئے ۔اس موقع پرپنجاب پٹرولنگ ہائی وے کی جانب سے کافی انتظامات کئے گئے تھے ۔دوڑمیں شامل امیدواروں کے لئے اس موقع پرریسکیو1122کی ٹیمیںاورپیرامیڈیکل سٹاف بھی موجودتھا۔

متعلقہ عنوان :