تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ، مقدمہ درج

منگل 28 مارچ 2017 20:30

ساہیوال۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) تیزرفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا‘ تفصیل کے مطابق میرد اد معافی کے قریب موٹرسائیکل سوار نبی احمد جارہاتھا کہ پیچھے سے تیز رفتار ٹرالر نمبر 3874/SLP نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں نبی احمد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ٹرالر ڈرائیور امیر حمزہ فرار ہوگیا، پولیس تھانہ ہڑپہ نے متوفی کے چچا رمضان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :