نویںآل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا تیسر اروز، ساہیوال نے فریدیہ کلب پاکپتن، منڈی صادق گنج نے رینالہ کو ہرا دیا

منگل 28 مارچ 2017 20:30

نویںآل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کا تیسر اروز، ساہیوال ..
ساہیوال۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) نواںآل پنجاب اظہر منظور میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے تیسرے روز دو میچ کھیلے گئے، پہلا میچ ساہیوال نے ایک گول کے مقابلہ میں فریدیہ کلب پاکپتن کو 7گول جبکہ دوسرے میچ میں منڈی صادق گنج نے ایک کے مقابلے میں 3گول سے رینالہ خورد کو شکست دیدی، میچ کے مہمانان خصوصی پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری علی شکور اور معروف بینکر عمر خان لودھی تھے،اس موقع پر چوہدری علی شکور نے کھلاڑیوں سے کہاکہ نوجوانوںکو کھیل کے میدان میں سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے کھیلوںکے فروغ کیلئے آگے بڑھنا چاہیے،انہوںنے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر مہر محمد عباس کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ مہر محمد عباس ہر سال ہاکی کو زندہ رکھنے اور اس کے فروغ کیلئے اپنا کردار اداکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :