محکمہ صحت کی ٹیم کادودھ کی مصنوعات بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملازم گرفتار

منگل 28 مارچ 2017 20:30

محکمہ صحت کی ٹیم کادودھ کی مصنوعات بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ، 2 ملازم ..
ساہیوال۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)اے ڈی سی جی کا دودھ کی مصنوعات بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ‘ 2ملازم گرفتار‘فیکٹری سیل کردی، تفصیل کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ صحت کے ڈسٹرکٹ آفیسر ڈاکٹر مشتا ق سپرا نے اے ڈی سی جی کی قیادت میں محکمہ صحت کی ٹیم نے 103/9-Lمیں چیز بنانیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کردو ملازمین عمران اور خضر حیات کو گرفتارکرکے ناقص اشیاء بنانے پر فیکٹری کو سیل جبکہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرادیاہے۔