بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کا قومی دن کے موقع پر استقبالیہ سے خطاب

منگل 28 مارچ 2017 20:30

بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن کا قومی دن کے موقع پر استقبالیہ سے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان میں تعینات بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر طارق احسن نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش نے بین الاقوامی برادری کے اہم اور ذمہ دار ملک کے طور پر خود کو قائم کیا ہے۔بنگلہ دیش کو اب اعتدال پسندی ،تخفیف اسلحہ ، زبان کے حقوق ،ماحولیاتی تبدیلی،نقل مکانی سمیت مختلف مسائل کی مثبت وکالت کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز یہاں بنگلہ دیش کے 46ویںقومی دن کے موقع پر منعقدہ ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم ،پیشہ ورانہ تربیت محمد بلیغ الرحمان کے علاوہ تقریب میں قومی اسمبلی کے ارکان،اعلی سول و فوجی حکام،تاجروں،صحافیوں اور سفارتکاروں نے شرکت کی۔اقتصادی اور سماجی ترقی میں بنگلہ دیش کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے ہائی کمشنر طارق احسن نے کہا کہ ملک کی مسلسل کامیابیوں نے یوم آزادی کے جشن کو حقیقی معنوں میں معنی خیز بنایا ہے۔اس موقع پر بنگالی بچوں نے ٹیگور،نذرالاسلام کے لکھے نغمے پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :