الپوری،مفت قانونی رہنمائی کے حوالے سے یو این ڈی پی کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 20:25

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)شانگلہ میں قانون کی بالا دستی انصاف کی جانب ایک قدم کے حوالے سے صوبائی حکومت،یو این ڈی پی اور سی ای ار ڈی کے زیر اہتمام شانگلہ پریس کلب الپوری میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا۔پراجیکٹ منیجر محمد عارف نے شانگلہ میں مفت قانونی رہنمائی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی ،سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شانگلہ محمد فیاض نے راجیکٹ کے سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پراجیکٹ سے مظلو م ومحروم عوام کو انصاف تک رسائی ممکن ہو سکیں گی، عوام انصاف تک رسائی کیلئے یو این ڈی پی اور سی ای ار ڈی کے قائم کردہ لیگل ایڈ ڈیسکس میں موجود وکلاء کے ساتھ مشاورت کرے۔

سیمنار سے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر شیبر خان نے کہا کہ جس ملک میں قانون کی بالا دستی قائم ہو تو امن امان برقرار رہے گا ،قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے چائے وہ ملک کا سربراہ یا عام شہری کیوں نہ ہواس سے گوڈ گورننس چلے گا ،معاشرہ برابری کی بنیاد پر قائم ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمنار سے سینئر قانون دان شاہ فواد خوگ نے اسلام میں قانون کی بالادستی پر تفصیلی روشنی ڈالی،قران مجید مکمل ضابطہ حیات ہے ،قانون وہ قواعد ہیں جس میں سزا اورجزاء کا تعین کیا گیا ہے، اس پرجکٹ کے توسط سے بہت سے افراد مستفیدہو چکے ہیں ۔

سیمنار سے شانگلہ با ر کے جنرل سیکرٹری شاہ فواد شاہ پوری نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اسلام میں ہے،مظلوم افراد کو انصاف کی فراہمی اور بنیادی اقدامات اٹھانے پر سی ای ار ڈی کے کاوشوںکو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سیمنار سے برسٹر سلطان روم نے کہا کہ وکلاء قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے اور ظلم کے خلاف ہر محاز پر مثبت کردار ادا کرے، یو این ڈی پی اور سی ای ار ڈی عوام میں انصاف کی فراہمی میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔

سیمنار میںصوبائی بار کونسل کے ممبر حق نواز خان ۔محمد نعیم خان ۔جواد علی نور۔فیاض شاہ پوری۔شاہ سعود۔نامدار علی شاہ ۔مظہر علی خان۔سلیما ن شاہ۔ سیفوررحمن۔شاہ ولی خان۔بحرکرم خان۔عبدالبر سمیت بلدیاتی نمائندوں ،سیاسی رہنمائوں،علاقہ مشران ،پیرا لیگلز ، نادراکے اسسٹنٹ ڈائرکٹر نے بھی شرکت کی۔