حکومت دوسرے کھیلوں کی طرح کبڈی کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرے ،کبڈی ایسوسی ایشن مردان

منگل 28 مارچ 2017 20:25

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) کبڈی ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدرنیک محمد نے کہا ہے کہ حکومت دوسرے کھیلوں کی طرح کبڈی جیسے روایتی کھیل کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کرے کبڈی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔ وہ منگل کو جمال گڑھی کاٹلنگ میں محکمہ ثقافت اور آئی سی سی ای کے زیراہتمام کبڈی میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت کبڈی زبوں حالی کا شکار ہے اس کھیل کے لیے کوئی مخصوص گراونڈ نہیں جس کی وجہ سے اس کھیل کے شائقین کھیت کھلیان ہموار کرکے کھیلتے ہیں چونکہ اس کھیل میں شائقین کی طرف سے لڑائی جھگڑوں کا احتمال زیادہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ اس کھیل کی طرف نہیں آتے لہٰذا مقامی انتظامیہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ کبڈی کے میچوں کے لیے سیکورٹی کی فراہمی کا بندوبست کرے انہوں نے کہا کہ اس کھیل میں کھلاڑی اکثر زخمی ہوجاتے ہیں جس کے علاج معالجے کے لیے ہمارے پاس کوئی وسائل نہیں ہیں حکومت سرکاری ہسپتالوں میں کبڈی کے کھلاڑیوں کے لیے مفت علاج معالجے کے اقدامات کرے نیک محمد نے کہ محکمہ ثقافت نے روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے جو اقدامات شروع کیے ہیں ان کو جاری رکھا جائے تا کہ ہماری نئی نسل اپنے روایتی کھیلوں سے روشناس ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :