وزیراعظم کا دورہ سندھ خوش آئند ہے ، بلاول بھٹو پی پی پی کے کرشمہ ثابت ہوں گے،سینیٹر سعید غنی

منگل 28 مارچ 2017 19:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سعید غنی نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سندھ خوش آئند ہے انہوں نے جن ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا ہے ان پر عمل کیا جائے، بلاول بھٹو پی پی پی کے کرشمہ ثابت ہوں گے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ پی پی پی کے قائدین نے پنجاب کا رخ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے سندھ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پی پی پی کے لئے کرشمہ ثابت ہوں گے۔ آئندہ عام انتخابات میں پی پی پی بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔