چین ،روس اور امریکہ سمیت 40ممالک کانیوکلیئر اسلحہ پابندی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ

منگل 28 مارچ 2017 19:40

ابوجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) چین ،روس اور امریکہ سمیت 40ممالک نے نیوکلیئر اسلحہ پابندی پر اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ۔ نائجیریا کے مشہور اخبار وین گارڈ (Van Guard)کے مطابق اقوام متحدہ کا نیوکلیئر اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے اجلاس کی چین ،امریکہ اورروس سمیت چالیس ممالک نے مخالفت کردی ۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے کہا کہ چین اور روس کی طرح ہم بھی اس اجلاس کی مخالفت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین ،روس، برطانیہ ، فرانس سمیت دیگر ممالک نے بھی گزشتہ روز ہونے والے نیوکلیئر اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ نیوکلیئر اسلحہ پر پابندی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے کچھ حاصل نہ ہوتا ،نہ ہی کسی ملک نے اس پابندی کی پاسداری کرنا تھی اس لئے ان اہم ممالک نے حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا ۔ واضح رہے سابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے بھی گزشتہ برس دسمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کے اس طرح کے اجلاس کی مخالفت کی تھی ۔