عالم اسلام پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا اور تفرتوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اکمل مدنی کی قیادت میں وفد کی جاوید ہاشمی سے ملاقات

منگل 28 مارچ 2017 19:40

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد اکمل مدنی نے کہا ہے کہ عالم اسلام پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا اور تفرتوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سے ان کی رہائش گاہ پر وفد کے ہمراہ ملاقات میں کیا وفد میں مرکزی جمعیت اہل حدیث علامہ عنایت اللہ رحمانی،مرکزی رہنما مسلم لیک (پگاڑا گروپ)محمد اشرف قریشی،تحریک صوفیا کے رانا مہر حسین نون شامل تھے اس موقع پر سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی پاکستان عالم اسلام خصوصا جنوبی پنجاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے اتحاد ،پاکستان اور دوقومی نظریہ کی سربلندی کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق رائے کیا وفد کے رہنمائوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کی جنوبی پنجاب کے پرامن علاقہ کو لسانیت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے اور امت مسلمہ اور پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسلام ،پاکستان دشمن ایجنڈوں کا ہر میدان میں بھر پور مقابلہ کیا جائے گا اور ایسے گمراہ عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :