وزیراعلیٰ سندھ نے پابندی کے باوجود پنجاب کو قدرتی گیس کی فراہمی آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی قراردیدی
جب پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جا رہی ہے، گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظرانداز کیا جارہا ہے، سیاسی بنیادوں پر گیس کی فراہمی قومی ہم آہنگی کے خلاف ہے، گیس کی فراہمی پر یکطرفہ لگائی گئی پابندی کو فوری ختم کیا جائے، سندھ میں تمام گھریلو، صنعتی اور کمرشل سیکٹر کو فوری گیس فراہم کی جائے، مراد علی شاہ کاوزیراعظم کو لکھے گئے خط میں مطالبہ
منگل 28 مارچ 2017 19:35
(جاری ہے)
گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، پنجاب ملک کی کل 3 فیصد گیس پیدا کرتا ہے اور 42 فیصد استعمال کرتا ہے، ایس ایس جی ایل سندھ میں دیہی اور شہری علاقوں کو گیس دینے سے انکاری ہے، کہتے ہیں کہ وفاق نے پابندی لگائی ہے، اگر یہ پابندی ہے تو پنجاب میں کس طرح گیس دی جا رہی ہے۔
ایس ایس جی ایل نے سپیشل اکنامک زون خیرپور جو ملک کا پہلا نمبر انڈسٹریل پارک ہے کو بھی گیس فراہم کرنے سے انکاری ہے۔ ایس ایس جی ایل کے پاس شہری علاقوں کے ہزاروں گھروں کے کنکشنز کی درخواستیں پڑی ہیں لیکن گیس نہیں دی جا رہی ہے۔ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ سیاسی بنیادوں پر گیس کی فراہمی قومی ہم آہنگی کے خلاف ہے۔ سی سی آئی میں وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل کیا جائے۔ گیس کی فراہمی پر یکطرفہ لگائی گئی پابندی کو فوری ختم کیا جائے۔ تمام گھریلو، صنعتی اور کمرشل سیکٹر کو فوری گیس فراہم کی جائے۔(ار)مزید اہم خبریں
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.