آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کاایف ڈی اے انسپکٹرپرحملہ اورملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

منگل 28 مارچ 2017 19:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) ایف ڈی اے انسپکٹرپرقاتلانہ حملے اورملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا)کے زیراہتمام سرکاری اداروں کے ملازمین نے FDAآفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااوردھرنادیا۔مظاہرہ کی قیادت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیزبھٹی،ڈویڑنل صدر چوہدری امتیازاحمدتتلہ،ڈویڑن چیئرمین میاں مقصوداحمد،ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں،سی بی اے یونین ایف ڈی اے رائے محمدآصف،جنرل سیکرٹری راناشبیراوردیگرنے کیا۔

مظاہرین نے انسپکٹرپرقاتلانہ حملے کے خلاف شدیدنعرہ بازی کی اورایف ڈی اے آفس میں مکمل ہڑتال کی گی۔مظاہرین سے خطاب میں راہنما?ں نے کہاکہ سرکاری ملازمین لاوارث ہوچکے ہیں ،کوئی انہیں قتل کرنے کے درپے ہے تو حکومت انہیں بھوکامارنے کی پالیسی پرعمل پیراہے۔

(جاری ہے)

چوہدری عبدالعزیزبھٹی نے کہاکہ ایپکااپنے سرکاری ملازم بھائیوں کی حفاظت کے لئے ہرفورم پرآوازبلندکرے گی۔

اورکسی بھی جابرکے سامنے نہیں جھکیں گے۔اپنی ڈیوٹیاںپوری ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں حکومت بھی ہمارے ساتھ سوتیلارویہ ترک کرے اورہماری جان ومال کے تحفظ کے لئے اقدامات کرے،ڈویڑن صدرامتیازاحمدتتلہ نے کہاکہ ایف ڈی اے سٹی کے اینٹی انکروچمنٹ انسپکٹرپرفائرنگ کرکے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کرنے والے نامزدملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی کسی ملازم کوجان سے مارنے کی دھمکی یاکوشش نہ کرے اگرانتظامیہ نے اس معاملہ میں ملازمین کاجائزساتھ نہ دیاتوغریب ملازمین خوف وہراس میں مبتلاہوجائیں گے انہوں نے کہاکہ ملزمان کو فوری طورپرسزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایساناخوشگوارواقعہ پیش نہ آسکے۔

متعلقہ عنوان :