پنجاب کے کسی محکمہ کی کارکردگی قابل رشک نہیں ، حکومت قرضے لے کر غیر اہمیت کے منصوبوں پر خرچ کررہی ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

منگل 28 مارچ 2017 19:16

پنجاب کے کسی محکمہ کی کارکردگی قابل رشک نہیں ، حکومت قرضے لے کر غیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پبلک انفارمیشن کمیشن کے سروس رولز ابھی تک منظور نہیں ہوسکے ، انہوں ان خیالات کا اظہار منگل کو ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت بڑے بڑے دعوے کرتی ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ پنجاب کے کسی محکمہ کی کارکردگی قابل رشک تو کیا قابل ذکر بھی نہیں ،پبلک انفارمیشن کمیشن میں کمشنر کے علاوہ صرف چار اسامیوں پر بھر تی ہوئی ہے جبکہ اس کمیشن کی کل 46 اسامیاں ہیں۔

حکومت کی دلچسپی کا یہ حال ہے کہ ابھی تک سروس رولز نہیں بنا سکی ،انہوں نے کہاکہ پنجاب میں عوام مشکلات کا شکار ہیں انہیں بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ہیں اور حکومت سب اچھا کا اعلان کررہی ہے ،پنجاب حکومت قرضے لے کر غیر اہمیت کے منصوبوں پر خرچ کررہی ہے جس سے صوبہ میں معاشی بگاڑ پیدا ہورہا ہے ،عوام کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :