محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 14 لیڈی ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی

منگل 28 مارچ 2017 19:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 14 لیڈی ڈاکٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی دیدی‘ ان ڈاکٹرز کو ایڈیشنل پرنسپل ویمن میڈیکل افسران کے عہدے پر ترقی ملی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں لیڈی ڈاکٹر نسرین کوثر، ڈاکٹر بشری شرافت، ڈاکٹر تبسم جبیں، ڈاکٹر شاہانہ عظمت، ڈاکٹر سیدہ عالیہ مظفر گیلانی، ڈاکٹرعائشہ قمر، ڈاکٹر نویدہ سلمان اور ڈاکٹر نورین روحی شامل ہیںاسی طرح ڈاکٹر راحیلہ اور ڈاکٹر صباحت حبیب خان بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیںواضح رہے کہ یہ لیڈی ڈاکٹرز پہلے ویمن میڈیکل افسران کے عہدے پرتعینات تھیں۔